خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پی آئی کو ہم خریدیں گے اور اس کا نام بھی تبدیل نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا، ہمیں پتہ ہے کہ یہ لوگ پی آئی اے کو اونے پونے خریدینا چاہتے ہیں۔ ہم انھیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
انھوں نے کہا، ہم پی آئی اے کو مکمل بحال کریں گے۔ اسے اس کی شناخت واپس دلائیں گے۔ ہم قومی اداروں کو یوں کوڑی داموں کسی کو نہیں لینے دیں گے۔