سعودی عرب کے بادشاہ خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خصوصی پیغام میں امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو صدارتی الیکش میں کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔
انھوں نے اپنے خصوصی پیغام میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور واشنگٹن ہاؤس میں واپسی پر، ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
امریکہ میں تعینات سعودی عرب کی سفیرہ ریما بن بندر نے ملک سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تہنیتی پیغام کو آگے بڑھاتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر کے سعودی عرب کے لیے اچھے خیالات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انھیں جیت کی مبارکباد پیش کی۔
سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے اپنے خصوصی پیغام میں امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
انھوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں صدر ٹرمپ کی لیڈرشپ میں امریکہ کی تعمیر و ترقی اور مزید کامیابیوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اسی طرح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے بھی اپنے خصوصی پیغام میں ڈونلڈ جے ٹرمپ کو 47ویں امریکی صدر منتخب ہونے کی مبارک باد پیش کی اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں مزید بہتری کی خواہشات کا اظہار کیا۔