آج مسجد حرام، بیت اللہ شریف میں فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر اسامہ خیاط حفظہ اللہ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا، ان کا موضوع تھا "وعدوں کو پورا کرنا اور رشتوں کو جوڑنا”۔
انھوں نے اپنے خطبہ جمعہ میں اہل اسلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وعدوں کو پورا کرو، اپنی رشتے داریوں کو جوڑ کر رکھو، تاکہ تمہیں اللہ تعالی کے ہاں صاحب بصیرت شمار کیا جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ : وعدوں کو پورا کرنا اور امانتوں کو بر وقت ادا کرنا، مخلص مومنوں کی خصوصیات ہیں۔
کسی کی بدسلوکی کا جواب، احسان کے ساتھ دینا ایک عظیم عمل ہے، جس کی قرآن کریم ہمیں ترغیب دیتا ہے۔
اللہ تعالی کے احکام سے روگردانی نہ کرو، ورنہ اللہ کی رحمت سے نکال دیے جاؤ گے اور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاؤ گے۔
انھوں نے خطبہ جمعہ کے دوران اہل فلسطین کے لیے دعا مانگتے ہوئے اللہ تعالی کے حضور فریاد کی "اے اللہ مسجد اقصیٰ کو آزادی عطا فرما، فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت فرما اور ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کردے۔ آمین یا رب العالمین”۔