آج مسجد نبوی میں فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر حفظہ اللہ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔ ان کا موضوع تھا : "تقوی اختیار کرنا اور غیبت سے بچنا”۔
انھوں نے اپنے خطاب کے دوران حاضرین و سامعین سے کہا کہ اپنے آپ کو پاک رکھو، اپنے ایمان کو مضبوط کرو اور لوگوں کی غیبت سے بچو۔ تقویٰ کو لازم پکڑو، آخرت کو اپنے سامنے رکھو اور غیبت سے بچو کیونکہ یہ تعلق کو بگاڑ دیتا ہے۔
انھوں نے کہا: اپنی زبانوں کو لوگوں کی برائیوں سے روک کر رکھو، جان لو کہ غیبت ایک بہت بڑی بدتمیزی ہے۔
اپنے الفاظ سے کسی کو اس چیز کی یاد دلانے سے بچو جس سے وہ نفرت کرتا ہے، آپ کے اخلاق کا پتہ آپ کے الفاظ سے چلتا ہے۔ نہ غیبت کرو نہ غیبت سنو، جس مجلس میں دوسروں کے عیب بیان کیے جائیں اس میں کوئی خیر نہیں۔
غیبت نیکیوں کو اس طرح کھا جاتی ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے، غیبت رشتوں کو خراب کر دیتی ہے، اس سے بچو
انھوں نے اپنے خطبہ کے دوران فلسطینی بہن بھائیوں اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے دعائیں بھی مانگیں۔
ان کے دعائیے الفاظ یہ تھے : "اے اللہ ہمارے فلسطینی بھائیوں کو غاصب ظالموں کے خلاف فتح عطا فرما اور مسجد اقصیٰ کو غاصب یہودیوں کی غلاظت سے پاک فرما۔ آمین یارب العالمین”