آج بھارت کے مشہور گلوکار اور ایکٹر دلجیت دوسانجھ نے ابو ظہبی کی تاریخی جامع مسجد شیخ زائد کا دورہ کیا۔ اس دوران انھیں مسجد کے مختلف حصوں کے متعلق بتلایا گیا۔
دلجیت دوسانجھ نے عربی اور اسلامی آرکیٹیکچر بارے گفتگو کی اور وہاں موجود سٹاف سے مسجد کی تعمیر اور فن تعمیر بارے سوالات کیے۔
اپنے دورے کی مکمل ویڈیو دلجیت دوسانجھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر جسے مداحوں نے لاکھوں کی تعداد میں شئیر اور پسند کیا ہے۔
دلجیت دوسانجھ نے اپنی ویڈیو میں قصیدہ بردہ شریف کا بھی استعمال کیا اور مسجد کے وزٹ کے دوران اسلامی تعلیمات اور آداب کو بھی فالو کیا۔