سوئس حکومت کی فیڈرل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے برقعے پر پابندی کو عملی طور پر بند کرنے کے لیے یکم جنوری 2025ء کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
پابندی کے اطلاق کے بعد مسلمان خواتین عوامی مقامات پر برقعہ نہیں اوڑھ سکیں گی، پابندی کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ڈالر سے زائد کا جرمانہ ہوگا۔
جاری کردہ بیان کے مطابق ہوائی جہاز اور سفارت خانوں میں اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ اس پابندی کا اطلاق پبلک پلیسز پر ہوگا۔ مسلمان خواتین عبادت گاہوں یا پرائیویٹ تقاریب میں نقاب کرسکیں گی۔