ریاض میں جاری عرب اسلامک کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم مشترکہ جدو جہد جاری رکھنے پر زور دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین مستقل طور پر حل ہوجائے۔
انھوں نے غزہ اور لبنان پر جاری اسرائیلی بمباری کی بھی مذمت کی۔ اور فلسطین کو 1967 کی پوزیشن پر آزاد اور مستقل مملکت تسلیم کرنے پر زور دیا۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی قوم نے طویل وقت جنگوں میں گزارا ہے اور خطرناک جنگی ادوار دیکھے ہیں۔ ہم تمام اسلامی اور عرب ممالک سے توقع رکھتے ہیں کہ اہل فلسطین کو اس صورتحال سے نکالنے میں سب اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
انھوں نے کانفرنس میں شرکت پر تمام ممالک کے سربراہان کا شکریہ بھی ادا کیا۔