حماس کے سینئر راہنما باسم نعیم کہتے ہیں کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کی ہماری شرائط تسلیم کرلے تو ہم جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔
انھوں نے یہ بیان بین الاقوامی نشریاتی ادارے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے دیا۔
باسم نعیم نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل پر پریشر ڈالیں کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی ہماری شرائط تسلیم کرے۔
اگر اسرائیل نے ہماری شرائط کا احترام کیا تو ہم ضرور جنگ بندی کردیں گے۔ باسم نعیم حماس کے سیاسی ونگ کے اہم راہنما ہیں۔ انھوں نے یہ بیان جمعہ کے روز دیا۔