عرب سوشل میڈیا پر وائرل وہڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ آج علی الصبح اردن پر کچھ راکٹس فائر کیے گئے۔ عرب صارفین کے بقول یہ اسرائیلی ساختہ راکٹس اسرائیل کی طرف سے داغے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اردن حالیہ لڑائی میں فریق نہیں بنا اور اس نے اسرائیل کے خلاف اپنی فضائی حدود بھی استعمال نہیں ہونے دی۔ اس کے باوجود اسرائیل کی طرف سے اردن پر راکٹ فائر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
ابھی تک اسرائیل نے رسمی یا غیر رسمی طور پر اردن پر راکٹ فائر کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل غزہ اور لبنان کے ساتھ ساتھ دمشق اور عراق پر بھی حملے کر رہا ہے۔