سعودی عرب کی وزارت کھیل کی جانب سے 2034ء کے فیفا ورلڈکپ کے لیے تیاریوں کا سلسہ جاری ہے۔ سعودی حکومت فیفا ورلڈکپ کے لیے 15 نئے انٹرنیشل فٹ بال اسٹیڈیمز تعمیر کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہے۔ سعودی وزارت کھیل نے اس منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔
بین الاقوامی آرکیٹیکچر پاپولس نے ریاض کے کنگ سلمان انٹرنیشنل اسٹیڈیم کو ڈیزائن کیا ہے۔ سائٹ کے ماسٹر پلان میں اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں اور تفریحی سہولیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاپولس سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان انٹرینشل اسٹیڈیم، کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور آرامکو انٹرنیشنل اسٹیڈیم کو بھی ڈیزائن کر رہا ہے۔
یہ سبھی اسٹیڈیمز 2034 فیفا مینز ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔ سعودی وزارت کھیل کی جانب سے جاری کردہ ایک پرمومشنل ویڈیو میں بتلایا گیا ہے کہ کنگ سلمان انٹرنیشنل سٹیڈیم ریاض میں مکمل طور پر 92 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
کنگ سلمان انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک رائل باکس، 300 وی وی آئی پی نشستیں، مہمان نوازی کے سوئٹ اور لاؤنجز، اور الگ سے مزید 2200 وی آئی پی نشستیں شامل ہیں۔ اسٹیڈیم کو سبز دیواروں اور چھتوں کے ذریعے گردونواح سے جوڑا گیا ہے۔ اس میں باغات بھی ہوں گے اور اس کی چھت پر چلنے کا راستہ بھی ہوگا جس کے ارد گرد کنگ عبدالعزیز پارک کے خوبصورت نظارے ہوں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے مارچ 2024 میں فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی بولی کی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا تھا۔ جس پر اب بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ سعودی وزارت کھیل کے ایک ترجمان نے بتلایا کہ ہم پر امید کہ فیفا 2034 کی میزبانی ہمیں ملے گی۔ اور ظاہر ہم اسی کی تیاری کر رہے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ 2034 کے میچز کی میزبانی کرنے والے شہروں اور اسٹیڈیمز کے بارے میں کچھ زیادہ تفصیلات نہیں سامنے لائی گئیں۔ توقع یہی ہے ظاہر کی گئی ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2034 کے نومبر اور دسمبر میں ہو گا۔ جس میں 48 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس سلسلے کی مزید تفصیلات فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔
تاہم سعودی عرب میزبانی کے حوالے سے پر عزم بھی ہے اور تیاریاں بھی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں فٹ بال کا کھیل سب سے زیادہ مقبول ہے۔ اس کھیل کو سعودی عرب میں بچے، بوڑھے، جوان، سبھی انتہائی شوق سے دیکھتے اور کھیلتے ہیں۔