قطر نے منگل کے روز کہا ہے کہ حماس کے مذاکرات کار دوحہ میں نہیں ہیں لیکن ان کا دفتر مستقل طور پر بند نہیں کیا گیا۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ "حماس کے وہ رہنما جو مذاکراتی ٹیم میں شامل ہیں، اب دوحہ میں نہیں ہیں،”
انہوں نے مزید کہا: حماس کے دفتر کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ، ایک ایسا فیصلہ ہے جس کے متعلق ابھی کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی، آپ آنے والے دنوں میں اسے سنیں گے۔
انھوں نے کہا: قطر، امریکہ اور مصر کے ساتھ، غزہ جنگ میں جنگ بندی کے لیے کئی مہینوں کے بے نتیجہ مذاکرات میں مصروف رہا ہے، جس میں خاص طور پر یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ شامل تھا۔
قطر جو 2012 سے واشنگٹن کی آشیرباد سے فلسطینی عسکریت پسند گروپ کی میزبانی کر رہا ہے، نے اس ماہ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ثالثی کی کوششوں کو روک رہا ہے۔
انصاری نے کہا : ثالثی کا عمل ابھی معطل ہے جب تک کہ ہم دونوں فریقوں کے موقف پر مبنی فیصلہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ نہیں کرتے۔
دوحہ میں حماس کا دفتر ثالثی کے عمل کی خاطر بنایا گیا تھا۔ ظاہر ہے، جب ثالثی کا کوئی عمل نہیں ہوتا، تو دفتر کا خود کوئی کام نہیں ہوتا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آیا قطر نے حماس کے عہدیداروں کو وہاں سے جانے کو کہا ہے یا نہیں کہا۔