وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جان پیئر کہتی ہیں کہ حماس اور حزب اللہ اسرائیل کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں لیکن ہم ایسا نہیں چاہتے۔ امریکہ اسرائیل کی مکمل سیکیوٹی کا پابند ہے۔ تاہم ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ غزہ اور لبنان میں خون ریزی جاری رہے۔
کیرین جان پیئر جمعرات کے روز میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔ انھوں نے اس امر کی تردید کی کہ امریکہ نیتن ہایو کی گرفتاری کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد انھیں گرفتار کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ عالمی عدالت انصاف کے اس حکم پر عملدرآمد کرنے کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف کوئی کاروائی کرے۔
انھوں نے کہا ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور امن کے ساتھ ہیں، انھوں نے وضاحت کی کہ امریکہ اسرائیل کی مضبوطی کے لیے اس کی مدد جاری رکھے گا۔
اس سے قبل جمعرات کے روز ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
یہ وارنٹ گرفتاری انسانیت کے خلاف جرائم کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں جن کا ارتکاب کم از کم آٹھ اکتوبر 2023 سے 20 مئی 2024 تک کیا گیا”۔ عدالت کے مطابق حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد الضیف کے خلاف بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا ہے۔