پاکستان کے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے مختلف راستوں پر احتجاج روکنے کے لیے کنٹینرز لگادیے گئے ہیں۔ ان کنٹینرز میں سے کھنہ پل کے قریب رکھے گئے ایک کنٹینر میں آگ بڑھکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلے تیزی سے بھڑک رہے ہیں۔ وہاں موجود مظاہرین اور شہریوں کے بقول کنٹینرز میں دھماکہ خیز مواد کی افواہیں بھی پھیل رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 24 نومبر کو تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے جسے روکنے کے لیے حکومت نے وفاقی دار الحکومت کو چاروں طرف سے کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے۔
انسداد دہشتگردی کے ادارے نے سیکیورٹی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شر پسند عناصر سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی کے جلسے اور احتجاج کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔