پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کر لے ورنہ اب دما دم مست قلندر ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج ہی کریں گے لیکن حکومت کو لگ پتہ جائے گا۔ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ایک سال سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا کوئی مطالبہ غیر جمہوری نہیں ہے۔ ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ ہم پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں۔
ہمارے ساتھ یہ ظلم بند کیا جائے۔ ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ ورنہ اب کی بار ایسا احتجاج کریں گے کہ حکومت بنگلہ دیش کو بھول جائے گی۔