حرمین شریفین کے خادم ملک سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر عمل کرتے ہوئے کل بروز جمعرات 26 جمادی الاول 1446 ہجری کو پورے سعودی عرب میں بارش کی دعا کے لیے نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔
سعودی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ طلوع آفتاب کے 15 منٹ بعد مملکت کے ہر شہر میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے گا۔
سعودی وزیر مذہبی امور عبد الطیف بن عبد العزیز آل شیخ نے خطباء پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو توبہ کی اہمیت، معافی مانگنے، اللہ تعالی کی طرف لوٹنے، اچھے کام کرنے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کی تلقین کریں۔