سعودی عرب کی کان کن کمپنی معادن کو مکہ مکرمہ کے علاقے میں سونے کے نئے ذخائر ملے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے موجودہ منصورہ مسارہ سونے کی کان کے جنوب میں سونے کے متعدد نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس لیے گئے کچھ نمونوں سے یہاں اعلیٰ درجے کے سونے کے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی تھی۔ معادن کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دریافت اس علاقے میں سونے کی کان کنی کو وسعت دینے کے امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔
کمپنی کے دستاویزات کے مطابق اس دریافت پر جلد کام شروع ہونے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق سونے کے یہ ذخائر 100 کلومیٹر کے رقبے تک پھیلے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب پہلے ہی قدرتی وسائل سے بھرپور ایک عظیم ملک ہے۔ جہاں پیٹرول کی سب سے زیادہ پیداوار ہوتی ہے۔ سعودی آرامکو دنیا کی سب سے بڑی پیٹرول کمپنی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی کھجور دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے۔
اور اب قدرت نے اسے سونے جیسی نعمت سے نواز دیا ہے۔