حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ لبنانی حکومت کے امن معاہدے کے ساتھ ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم فلسطین کی مدد بند کردیں گے۔
انھوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ معاہدوں کی پاسداری ہمارا مذہبی اور ملکی فریضہ ہے۔ ہم اس کی پاسداری کریں گے، ہم امن کے خواہاں ہیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ فلسطین کی حمایت یا غزہ کی مدد ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ وہ مدد ہم کسی نہ کسی درجے میں جاری رکھیں گے۔ اس کی بہت سی صورتیں ہیں ہمارے پاس۔
ہم نے اپنی ریاست کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے امن پراسس کو آگے بڑھایا ہے اور ہم اسی کو آگے لیکر چلیں گے۔ لبنان کے امن کے ساتھ ساتھ ہمیں فلسطین اور غزہ کا امن بھی مطلوب ہے۔
واضح رہے کہ نعیم قاسم نے گزشتے مہینے حزب اللہ کی قیادت سنبھالی ہے۔ اس سے پہلے وہ ایک ٹیچر اور مبلغ کی حیثیت سے حزب اللہ کے لیے کام کرتے تھے۔