حریت پسندوں نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ حلب سے ڈرتے ہیں ہم انھیں بتانا چاہتے ہیں کہ اگر ہم یہاں مستحکم ہو جاتے ہیں تو آپ کو اس سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ یہاں بین الاقوامی معیار کے مالز، عالمی معیار کی یونیورسٹیاں، 24 گھنٹے بجلی، 24 گھنٹے انٹرنیٹ، اور شاندار صنعتیں قائم ہوں گی۔
محاصرے اور بمباری سے آزاد کرائے گئے علاقوں کی صورت حال حکومت کے بھوکے، بدحال علاقوں سے بہتر ہو گئی ہے۔ حلب سے بالکل خوفزدہ نہ ہوں، آزاد شامی اسے ایک اور استنبول میں بدل دیں گے۔
پریشان کن آوازوں کو پر کان مت دھریں اور آگے دیکھیں۔ ہم اپنا کام اگلے ایک ہفتے میں مکمل کرنے کے بعد تعمیرات کی طرف لوٹیں گے اور شام کو عظیم تر بنائیں گے۔