ترک میڈیا ایجنسی RTEurdu نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ جن لوگوں کو یقین نہیں آ رہا، انھیں بھی جلدی یقین آجائے گا کہ ہمارا ایران کے ساتھ امن معاہدہ جلد پایہ ء تکمیل کو پہنچ جائے گا۔
ترک میڈیا ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات کافی پہلے طے ہوچکے تھے لیکن ایران اپنی حیثیت سے زیادہ مانگ رہا ہے۔
آر ٹی ای اردو نے لکھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اُٹھانے کے منتظر ہیں، جیسے ہی وہ حلف اُٹھائیں گے ہمارا اور ایران کا امن معاہدہ ہوجائے گا۔
دوسری طرف ایران کے متعلق عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پورے عالم اسلام میں صرف ایران ہی واحد ایسا ملک ہے جو اسرائیل کے مخالف ہے، باقی مسلمان ممالک تو اسرائیل کے ساتھ مل چکے ہیں۔
تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان سے تو یہ واضح ہو رہا ہے جیسے دونوں ملکوں کے درمیان کافی وقت سے مذاکرات چل رہے ہیں جنھیں جان بوجھ کر حفیہ رکھا گیا ہے۔