شام میں جمعہ کو خاص طور پر دمشق کی جامع الاموی یعنی اموی جامع مسجد اور اموی سکوائر کے آس پاس بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بڑا جشن منایا گیا۔
بغیر سیکیورٹی کے شام بھر میں لوگ باہر نکلے اور بہت بڑی تعداد میں نکلے۔
شام کے نئے "ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ” کے کمانڈر احمد الشرع نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے انقلاب کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے جمعہ کو سڑکوں پر نکلیں۔
احمد الشرع نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں انقلاب کی فتح پر عظیم شامی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میں انہیں اس کے بارے میں خوشی کا اظہار کرنے کے لیے چوکوں میں نکلنے کی دعوت دیتا ہوں۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہوا میں گولیاں چلا کر اور لوگوں کو دہشت زدہ کر کے جشن نہ منائیں۔
انھوں نے شامی لہجے میں اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ہم نے شروع میں کہا تھا کہ ہم اللہ کی مدد سے کامیاب ہوں گے تو آج اس کامیابی جشن منانے میں کوئی حرج نہیں۔ آپ سب نکلیں اور اپنی کامیابی کو سیلیبریٹ کریں۔