پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ نے ان کی وفات کی تصدیق کی۔
صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پریس سیکرٹری اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین رہے۔ انہوں نے 3 سال قید کاٹی اور اپنی جماعت کے ساتھ بے پناہ وفاداری دکھائی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک مخلص اور دانشمند رہنما سے محروم ہو گئی ہے،
سینیٹر عرفان صدیقی نے صدیق الفاروق کو نظریاتی اور وفا کا پیکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آمریت کے خلاف بے مثال جرات دکھائی انھوں نے ان کی وفات کو صحافت اور سیاست کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور مسلم لیگ ن کے لیے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔