سعودی کابینہ نے اپنے حالیہ بیان میں شامی عوام کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ شام کے امن اور استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش میں ساتھ دے گی۔ یہ اعلان مملکت کے خطے کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ سفارتی روابط کے سلسلے کا حصہ ہے تاکہ شامی قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔
سعودی وزارت خارجہ نے شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزارت نے شامی عوام کی سلامتی کے تحفظ، خونریزی کے خاتمے اور ریاستی اداروں اور کو محفوظ رکھنے کے لیے جاری مثبت اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں، جبکہ شام کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر زور دیا۔
سعودی حکومت نے شام میں سرگرم غیر ملکی ملیشیاؤں کے کردار کی مذمت کی، جن پر بیرونی ایجنڈے مسلط کرنے اور شامی عوام کے مصائب میں اضافہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ شامی عوام ایک باوقار زندگی گزاریں اور شام کے تمام طبقات ملک کے ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے کے متعدد ممالک اور عالمی شراکت دار شام کی تعمیر نو اور عبوری عمل کی حمایت کے لیے نئے اقدامات میں مصروف ہیں۔ سعودی عرب کا یہ مؤقف خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کے عزم کا عکاس ہے