سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کا العلا کے ونٹر کیمپ میں استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور عراق کے تعلقات مضبوط کرنے اور خطے کے اہم مسائل پر بات چیت کی۔
رہنماؤں نے غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فلسطینیوں پر جاری ظلم کی مذمت کی۔ انہوں نے فوری طور پر جنگ روکنے، عالمی امدادی کوششوں میں اضافہ کرنے، اور خطے میں استحکام قائم کرنے پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ہی، لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔انہوں نے خطے کو تنازعات اور جنگوں سے بچانے کے لیے عراق کی جانب سے تعاون کی پیشکش کی۔
ملاقات میں شام کے بحران کے اثرات پر مشترکہ اقدامات کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں سلامتی اور استحکام کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
اس اہم ملاقات میں مدینہ کے امیر شہزادہ سلمان بن سلطان اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العیبان بھی شریک تھے، جو خطے میں امن اور تعاون کے لیے ان مذاکرات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے