برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کا استحصال کم تنخواہوں پر کیا جا رہا تھا، جو امیگریشن قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ ان افراد اور کاروباروں کو نشانہ بنایا جا سکے جو غیر قانونی طور پر تارکین وطن کو ملازمت فراہم کر رہے ہیں۔
اگر کسی مالک پر غیر قانونی تارکین وطن کو ملازمت دینے کا الزام ثابت ہو جائے تو اسے فی ملازم 60 ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ برطانیہ میں یہ کریک ڈاؤن تارکین وطن اور انہیں ملازمت دینے والوں کے خلاف جاری ہے تاکہ امیگریشن کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔