سعودی عرب کی منشیات کنٹرول اتھارٹی نے ریاض میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی ہیں اور دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے مطابق کارروائی میں 35 کلو حشیش، 32,000 سے زائد کنٹرول شدہ طبی گولیاں، ایمفیٹامین اور میتھ ایمفیٹامین برآمد کی گئی ہیں۔
گرفتار ہونے والوں میں ایک شامی شہری اور ایک سعودی باشندہ شامل ہیں، جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا فروغ سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دیں۔ مکہ، ریاض اور مشرقی علاقے کے رہائشی 911 پر جبکہ دیگر علاقوں کے رہائشی 999 پر رابطہ کریں۔