سال 2023 میں سعودی عرب نے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ ملک کے محفوظ زمینی علاقے 7.1 فیصد بڑھ کر 3,61,000 مربع کلومیٹر تک پہنچ گئے، جو کل رقبے کا 18.1 فیصد بنتے ہیں۔ سمندری محفوظ علاقوں میں بھی 17.7 فیصد اضافہ ہوا، جو 14,000 مربع کلومیٹر تک پھیل گئے۔
بارش کی اوسط مقدار 2023 میں 152 ملی میٹر رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 53.4 فیصد زیادہ ہے۔ ڈیموں میں 1,564 ملین مکعب میٹر سیلابی پانی جمع ہوا، جس میں 164.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صاف کیے گئے پانی کے دوبارہ استعمال میں 13.3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جمع ہونے والے بلدیاتی فضلے کی مقدار 4.6 فیصد کم ہو کر 19.8 ملین ٹن رہ گئی
شہری علاقوں میں سبز جگہوں میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا اور پارکوں میں 1.4 فیصد ترقی ہوئی۔ نیشنل پارکس کا رقبہ اب 340 ملین مربع میٹر تک پہنچ چکا ہے، جن میں 26 لاکھ نئے درخت لگائے گئے ہیں، جو سبزہ بڑھانے اور ماحولیات کی بہتری پر توجہ ظاہر کرتے ہیں۔
یہ ڈیٹا بین الاقوامی معیارات کے مطابق مرتب کیا گیا ہے اور وزارت ماحولیات، سعودی واٹر اتھارٹی، اور دیگر اداروں سے حاصل کیا گیا ہے۔ یہ سعودی عرب کی ماحولیاتی ترقی اور پائیدار مستقبل کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔