ابوظہبی – جزیرہ ایوی ایشن کلب کی طرف سے چلنے والا ایک چھوٹا طیارہ اتوار کو راس الخیمہ کے ساحل پر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور کو پائلٹ کی موت ہو گئی، حکام نے تصدیق کردی۔
جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے کہا ہے کہ اس کے فضائی حادثات کے تحقیقاتی سیکشن نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری شروع کر دی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
ایک بیان میں GCAA نے دونوں ہلاک ہونے والے پائلٹ اور کو پائلٹ کے اہل خانہ اور پیاروں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران طیارہ تباہ ہونے کا یہ تیسرا اور مجموعی طور پر فضائی حادثات کا چوتھا واقعہ ہے۔
آزربائیجان ائیرلائن کا ایک طیارہ کچھ روز قبل گر کر تباہ ہوا، جنوبی کوریا کی ائیرلائن کا ایک طیارہ آج تباہ ہوا، اور اب شام کو یو اے ای کا ایک چھوٹا طیارہ تباہ ہوا ہے۔
جبکہ آج علی الصبح کینیڈین ائیر لائن کا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا، جو تباہ ہوتے ہوتے بچا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اچانک طیارے گرنے اور انھیں آگ لگنے کے واقعات میں کافی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔