سعودی عرب کے امدادی ادارے "کے ایس ریلیف” نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 3,007 فوڈ پیکٹس تقسیم کیے ہیں۔ یہ امداد سندھ کے مٹیاری اور ٹھٹھہ اضلاع کے ساتھ خیبر پختونخوا کے ٹانک اور تورغر اضلاع میں فراہم کی گئی۔
ہر فوڈ پیکٹ کا وزن 95 کلو گرام ہے اور اس میں ایک ماہ کے لیے ضروری اشیاء شامل ہیں۔
حالیہ امدادی ترسیل پیر کے روز کی گئی، جس سے سیلاب زدہ علاقوں کے 20,444 افراد کو فائدہ پہنچا۔ یہ امداد سب سے زیادہ متاثرہ اور کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔
"کے ایس ریلیف” نے یقین دلایا ہے کہ وہ پاکستان میں ضرورت مند افراد تک امداد کی فراہمی جاری رکھے گا اور کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔