تفصیلات کے مطابق چند سال قبل سری لنکا کے شہر کولمبو سے دو مسلمان لڑکیوں نے سعودی عرب کے فرمانروا ملک سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے نام ایک خط لکھا تھا۔
لڑکیوں نے لکھا تھا کہ وہ دونوں مسلمان ہیں اور عمرہ کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کے پاس عمرہ کرنے کے ہیسے نہیں ہیں، لہذا ہمیں اللہ کی رضا کے لیے عمرہ کا موقع فراہم کیا جائے۔
یہ خط سری لنکا میں موجود سعودی سفارت خانے، ریاض میں سعودی وزارت خارجہ، رابطہ عالم اسلامی کے آن لائن پیجز سمیت بہت سے سعودی آفیشلز کو موصول ہوا۔
بعد ازاں سعودی حکومت نے سری لنکا کی حکومت کے تعاون سے دونوں لڑکیوں کی جانچ پڑتال مکمل کرتے ہوئے ان کے عمرہ کے اتنظامات کا حکم دے دیا۔
لڑکیوں کے لیے اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب انھیں بتلایا گیا کہ ان کے والدین بھی ان کے ہمراہ عمرہ پر ساتھ جائیں گے اور یہ پورا قافلہ شاہی پروٹوکول کے ساتھ عمرہ ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ خادم الحرمین الشریفین کے خصوصی حج و عمرہ پروگرام میں دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں مستحقین کو فری حج و عمرہ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
جو لوگ خادم الحرمین الشریفین کے اس خصوصی پروگرام کا حصہ بن جاتے ہیں یا جنھیں سلیکٹ کرلیا جاتا ہے، ان کے گھر سے لیکر واپس گھر تک، تمام اخراجات اور تحائف سعودی حکومت خود برداشت کرتی ہے۔