جدہ میں 5 سے 7 فروری تک "میڈ ان پاکستان” نمائش اور بزنس فورم کا پہلا ایڈیشن منعقد ہوگا، جو کہ جدہ سینٹر فار ایگزیبیشنز اینڈ ایونٹس میں منعقد کیا جائے گا۔
یہ ایونٹ جدہ چیمبر کے زیر اہتمام سعودی عرب کی وزارت تجارت، وزارت سرمایہ کاری اور پاکستان کی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس نمائش میں 130 سے زائد نمایاں صنعتی شعبوں کے نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔
نمائش کا مقصد پاکستان کے خصوصی مصنوعات کو اجاگر کرنا اور سعودی عرب سمیت خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔
یہ پلیٹ فارم سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔
اس ایونٹ میں پاکستانی مصنوعات کی وسیع رینج پیش کی جائے گی، جس میں ٹیکسٹائل، زرعی اور خوراک کی مصنوعات، چمڑے کی اشیاء شامل ہوں گی۔
مزید برآں، پاکستان کے معروف دستکاری فن پارے بھی نمائش میں رکھے جائیں گے، جو ملک کی ثقافتی وراثت اور صدیوں پرانی دستکاری اور صنعتی مہارت کی عکاسی کریں گے۔