جوہانسبرگ میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات
ملاقات کے آغاز میں شہزادہ فیصل نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان کی جانب سے صدر رامافوسا کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
بات چیت کے دوران سعودی عرب اور جنوبی افریقہ کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی، اس دوران مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی مفادات کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر زور دیا گیا۔