اسلامیہ یونیورسٹی مدینہ منورہ میں اپنی نوعیت کی تیرھویں بین الاقوامی ثقافتی نمائش جاری ہے۔ اس نمائش میں 100 سے زیادہ ممالک کے ثقافتی اور دستکاری پویلینز بنائے گئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ 150 سے زائد ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیاں بھی ہوں گی، یہ تمام سرگرمیاں مدینہ یونیورسٹی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوں گی اور یہ نمائش 19 اپریل تک جاری رہے گی۔
عام طور پر، یہ نمائش ایک مربوط ثقافتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے جو 28,000 مربع میٹر کے رقبے پر اپنی نوعیت کی منفرد نمائش کہلاتی ہے۔ مدینہ یونیورسٹی کی طرف سے ہر سال منعقد ہونے والی اس منفرد ثقافتی نمائش میں مختلف ملکوں اور قومیتوں کے طلباء بڑے پیمانے پر شرکت کرتے ہیں اور اپنے اپنے ممالک کے نمایاں ترین ثقافتی ورثے، فیشن اور روایات کو پیش کرتے ہیں۔
اس نمائش کے میں "افکار کی آگاہی” کے عنوان سے ایک سمپوزیم بھی منعقد کیا جاتا ہےجس کا مقصد معاشرے کے افراد میں فکری بیداری کو بڑھانا، اعتدال پسندی، رواداری کی اقدار کو ابھارنا اور انتہا پسندی کو اس کی تمام شکلوں سمیت مسترد کرنا ہے۔ سمپوزیم کے موضوع پر مہارت رکھنے والے متعدد مقررین اس میں شرکت کرتے ہیں۔
اس نمائش کے پہلے حصے میں امیر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بھی شرکت کی۔ انھوں نے مختلف ممالک کے پویلنز کا دورہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔
یہ بات قابل غور ہے کہ یہ نمائش ایک ہی چھت کے نیچے مختلف ثقافتوں اور لوگوں کے مزاجوں کو جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ بات چیت کی زبان کو فروغ دینے اور بقائے باہمی، افہام و تفہیم کے جذبے کو بڑھاوا دینے کی ایک کوشش ہے۔
یہ نمائش زائرین کو مختلف تفریحی، تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ محاورہ اور مکالمہ کرنے کے لیے خوش آمدید کہتی ہے۔ اس کے علاوہ علمی اور ترقیاتی جہتوں میں اپنے تجربات کو بیان کرنے کا ایک محفوظ پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔
یہ تعلیمی اور تحقیقی ماحول فراہم کرتے ہوئے علمی صنعت میں عمدہ خیالات کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ جدت کو تحریک دیتی ہے اور انٹرپرینیورشپ کو قابل توجہ بناتی ہے اور پائیدار ترقی اور کمیونٹی پارٹنرشپ کی حمایت کرتی ہے۔