دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون، برازیل سے تعلق رکھنے والی اناہ کانابرو لیوکاس، بالآخر 116 سالہ طویل اور یادگار زندگی گزارنے کے بعد 30 اپریل کو انتقال کر گئیں۔
اناہ پیشے کے اعتبار سے ایک نن (راہبہ) تھیں، جنہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ عبادت، خدمت اور روحانی سکون میں گزارا۔ وہ 1908 میں پیدا ہوئیں اور اپنی زندگی کی 110 ویں سالگرہ پر پاپ فرانسس سے مبارک باد وصول کر کے عالمی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں۔
اناہ کو دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون کا خطاب رواں سال جنوری میں جاپانی خاتون ٹومیکو ایٹوکا کے انتقال کے بعد ملا تھا، جنہوں نے بھی 116 سال کی عمر پائی تھی۔اب یہ منفرد اعزاز برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ایتھل کیٹرہم کے پاس چلا گیا ہے، جن کی عمر اس وقت 115 برس ہے۔