پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے کہا کہ جدید آئی ٹی سسٹم اور حکومت کی سرکاری حج موبائل ایپ حجاج کرام کو سہولت فراہم کر رہی ہے اور ملک کے حج آپریشنز کی "مکمل آٹومیشن” کو یقینی بنا رہی ہے۔
پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے 2025 کے حج کے بارے میں عازمین کی رہنمائی اور سہولت کے لیے نومبر میں "پاک حج 2025” موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا۔
اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں کے لیے دستیاب اس ایپ کو پاکستانی عازمین نے حج سے متعلق اہم اپ ڈیٹس اور معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال کیا۔سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان سے بات کرتے ہوئے وزارتِ مذہبی کے آئی ٹی سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمیل الرحمٰن نے ایپ کی اہم خصوصیات کے بارے میں بتایا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق انہوں نے کہاجدید آئی ٹی سسٹمز اور پاک حج ایپ کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرانے سے لے کر بعد از حج فیڈ بیک تک مکمل آٹومیشن کو یقینی بنایا گیا ہے
رحمٰن نے کہا، یہ ایپ عازمینِ حج کو ان کی حج درخواست کی حیثیت، گروپ کی تفصیلات، تربیتی اوقات اور ویکسینیشن کے تقرریوں تک حقیقی وقت تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ ٹریننگ مکمل ہو جائے تو ایپ میں عازمینِ حج کی حاضری لگائی جاتی ہے اور سیٹیں مختص ہوتے ہی ان کی پرواز کی تفصیلات سامنے آ جاتی ہیں۔ ایپ کے فیڈ بیک فیچر کے ذریعے حجاج اپنے تجربات اور تجاویز باقاعدگی سے بیان کر سکتے ہیں۔
انہوں نے ایپ میں دستیاب حقیقی وقت میں شکایات کے ازالے کے بارے میں بھی بات کی۔رحمٰن نے کہاعازمین کسی بھی مسئلے کی اطلاع دے سکتے ہیں جو فوراً متعلقہ افسر کو تفویض کیا جاتا ہے۔ ایپ شکایت کی حیثیت، ذمہ دار افسر کا نام اور مسئلہ حل ہونے تک اپ ڈیٹس دیتی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے اہلکار نے امید ظاہر کی کہ کیو آر-کوڈ والے ٹیگز متعارف ہونے سے سامان سے متعلق شکایات نمایاں طور پر کم ہو جائیں گی۔ یہ ٹیگز ہر حاجی کے پروفائل بشمول ان کی تصویر سے منسلک ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا یہ سامان کی فوری شناخت اور ٹریکنگ کو ممکن بناتا ہے
پاکستانی عازمینِ حج کے لیے وزارتِ مذہبی امور کی ’’پاک حج 2025 ایپ‘‘ ایک تاریخی قدم ثابت ہو گی۔ اس ایپ کے ذریعے حج کے تمام مراحل کو ڈیجیٹلائز کر کے پاکستان نے اپنی عوامی خدمت کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ اب پاکستانی حجاج کو نہ صرف سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، بلکہ ان کے تجربات کو بھی بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔