عرب میڈیا نے امریکی میڈیا کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے کو اپنے دورہ سعودی عرب سے قبل، خلیج فارس کا نام تبدیل کرکے ، خلیج عرب رکھیں گے۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے خلیج میکسکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ رکھنے کا اعلان کیا تھا اور کینیڈا کو بھی امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کا عندیہ دیا تھا۔
صدر ٹرمپ کے بیانات کو مغربی عوام اور امریکی میڈیا عموماً مضحکہ خیز قرار دیتے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے حالیہ اعلان کو دنیا کس نگاہ سے دیکھتی ہے۔
خیلج فارس بہت سارے جزائے کی آماجگاہ ہے،جو ایران اور عرب ممالک کے زیر انتظام ہیں۔ اکثریتی حصہ ہونے کی وجہ سےخیلجی ممالک کی خواہش رہی ہے کہ اس کا نام خیلج عرب ہونا چاہیے۔
اب جبکہ صدر ٹرمپ اورخلیجی ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی مراسم قائم ہوچکے ہیں تو عین ممکن ہے صدر ٹرمپ اپنے دورہ خلیج سے پہلے یہ اعلان کرکے انھیں کوئی تحفہ دینا چاہتے ہوں۔