ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے یمن میں ہونے والےجنگ بندی کے حالیہ معاہدے کے حوالے سے عمان کے جاری کردہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی اور تجارت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
سعودی عرب نے یمن کے جنگی اورمعاشی بحران کے جامع سیاسی حل کے حصول کے لیے جاری تمام کوششوں میں اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے، جس سے یمن اور خطے کے وسیع تر استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل اور امریکہ مل کر یمن کے حوثیوں باغیوں پر حملہ آور ہیں جبکہ حوثی اسرائیل پر براہ راست بمباری کر رہے ہیں اور بحر احمر میں موجود امریکی بحری بیڑوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
طرفین کی لڑائی میں خلیجی ممالک کے سمندری اور فضائی راستے متاثر ہو رہے اور علاقائی بے امنی پھیل رہی ہے۔ ایسے میں سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک جنگ بندی کے اس معاہدے کو نیک شگون قرار دے رہے ہیں۔