پوپ فرانسس کی گاڑی غزہ بچوں کو عطیہ کردی جائےگی جو کہ پوپ فرانسس کا خواب تھا اورٹھیک انکی وصیت کے مطابق پوپ کےزیراستعمال گاڑی کوغزہ کےبچوں کو دینےکےلئےجلد غزہ منتقل کردیاجائےگا،
کیریٹاس سویڈن کے سیکریٹری جنرل پیٹر برون نے ویٹی کن نیوز کو بتایایہ ایک عملی اور زندگی بچانے والا اقدام ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب غزہ میں صحت کا نظام تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
اس گاڑی میں فوری انفیکشن ٹیسٹ، ویکسینز، تشخیصی آلات اور ٹانکے لگانے کے لیے کٹس موجود ہوں گی اور اس میں طبی عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔ کیریٹاس کا منصوبہ ہے کہ جیسے ہی غزہ تک انسانی رسائی ممکن ہو اس موبائل کلینک کو ان علاقوں میں بھیجا جائے گا جہاں صحت کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔
پیٹر برون نے مزید کہا یہ صرف ایک گاڑی نہیں ہے بلکہ ایک پیغام ہے کہ دنیا نے غزہ کے بچوں کو فراموش نہیں کیا۔
غزہ میں مسیحیوں کی ایک چھوٹی سی برادری موجود ہے اور ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس اکتوبر 2023 میں حماس کےحملے کےبعد سےجاری اسرائیلی جارحیت کے بیشتر عرصے کے دوران تقریباً ہر روز غزہ کے ہولی فیملی چرچ فون کیا کرتے تھے۔
پوپ فرانسس کے پاس کئی ایسی پوپ موبیلز تھیں جن میں سے ایک 2014 کے اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے دورے کے بعد وہیں موجود رہی۔نئے پوپ کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا خفیہ اجلاس سات مئی سے شروع ہو رہا ہے
نئے پوپ کے انتخاب کا عمل مکمل رازداری میں ہوتا ہے، جس میں کارڈینلز کو سختی سے پابند کیا جاتا ہے کہ وہ کونکلیو کے دوران اندرونی کارروائی کے بارے میں باہر کی دنیا سے کوئی رابطہ نہ کریں۔ یہ اجلاس ویٹی کن کے سسٹین چیپل کی فریسکو پینٹنگز سے مزین ایک ہال کے اندر منعقد ہوتا ہے۔