اسلام آباد ہفتے کی صبح پاکستانی تاریخ کا ایک نیا باب رقم ہوا جب افواجِ پاکستان نے انڈیا کی مسلسل جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص(آہنی دیوار) کا برق رفتار آغاز کیا۔اس انتہائی منظم اور اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس آپریشن میں پاکستان نے "فتح ون میزائل سسٹم” کے ذریعے انڈین فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور دشمن کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
ذرائع کے مطابق بیاس میں واقع براہموس میزائل کی ذخیرہ گاہ کو کامیابی سے تباہ کیا گیا، جہاں انڈیا اپنی جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی محفوظ کرتا تھا۔ یہ مقام اب ایک ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔
ادھم پور اور پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائی طاقت کا زوال دیکھنےمیں آیا۔پاکستانی حملے میں ادھم پور ایئر ڈیفنس سسٹم اور ایئر بیس کو کاری ضرب لگی، جبکہ پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ مکمل طور پر ناکارہ بنا دی گئی۔ یہ وہی بیسز ہیں جہاں سے پاکستان کی شہری آبادی اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جاتا رہا۔

دشمن کے دل میں زلزلہ برپاہوگیاہے،جب پاکستانی دفاعی حکمت عملی کے تحت سری نگر، بھٹنڈہ، سرسا، راجوری، برامولا اور آدم پور سمیت کئی علاقوں میں عسکری اڈے تباہ کر دیے گئے۔ آدھم پور میں موجود انڈیا کا جدید S-400 دفاعی نظام جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا، جس کی مالیت 1.5 ارب ڈالر تھی۔
نئی دہلی کی جانب فائر میزائل ہریانہ میں روک دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل نئی دہلی کی طرف پیش قدمی کرتا رہا لیکن اسے حصار (ہریانہ) کے قریب انڈیا کے دفاعی نظام نے روک لیا، جس سے دہلی میں خوف کی نئی لہر دوڑ گئی۔
چندی گڑھ اور سرسہ دھماکوں کی گونج پورےبھارتی پنجاب میں سنی گئی، چندی گڑھ میں اسلحہ ڈپو اور سرسہ ایئر فیلڈ کو بھی شدید نقصان پہنچا، جبکہ انڈین میڈیا نے خود اعتراف کیا کہ سرسہ بیس مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ راجوری میں انڈیا کی ملٹری انٹیلیجنس کا وہ مرکز بھی ختم کر دیا گیا جہاں پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔

آرمی چیف کی وارننگ پاکستان دفاع میں نہیں، اب حملہ آور ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اعلان کیا کہ انڈیا کی جانب سے راولپنڈی، شورکوٹ اور مرید بیس پر حملے کیے گئے، لیکن پاکستان کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹمز نے ان کے بیشتر میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔
یہ کارروائی صرف ایک دفاعی ردعمل نہیں، بلکہ ایک واضح پیغام ہےاگر تم ہمارے گھروں کو جلاؤ گے، ہم تمہارے قلعے زمین بوس کر دیں گے۔