وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کا حج پاکستانی عازمین کے لیے ایک مثالی اور یادگار تجربہ ثابت ہوگا وہ بھی غیر معمولی سہولیات، جدید انتظامات اور روحانیت سے بھرپور ماحول کے ساتھ فراہم کی جائیں گی۔
مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سعودی عرب میں موجود ہیں تاکہ خود ذاتی طور پر عازمین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ:
"یہ ہماری مذہبی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے کہ ہر پاکستانی حاجی کو احساس ہو کہ وہ ایک محفوظ، باعزت اور سہولتوں سے آراستہ حج ادا کر رہا ہے۔
وفاقی وزیرسردار محمد یوسف نے کہاہےکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قائم پاکستانی عازمین کی رہائش گاہوں، سفری سہولیات، کھانے، طبی امداد اور انتظامی نظام کا جائزہ لیا اور پاکستان حج مشن کے عملے کو ان کی محنت پر مبارکباد دی اوراس موقع پرکہاکہ یہ صرف ایک سفرِ حج نہیں، بلکہ پاکستان کی عزت و وقار کا مظہر ہے
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بعض حج پروازوں میں تاخیر کے باوجود متبادل اقدامات بروقت کیے گئے تاکہ کوئی بھی حاجی پریشانی کا شکار نہ ہو۔
وفاقی وزیر نے پاکستانی عازمین سے اپیل کی کہ وہ حرمین شریفین میں قیام کے دوران پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
آپ کا اخلاق، آپ کا انداز، دنیا بھر میں پاکستان کا تعارف بنے گا، لہٰذا سعودی عرب کے قوانین کا مکمل احترام کریں اور ملک کا بہترین تشخص پیش کریں