اسلام آباد/پیرس : بھارتی فضائیہ کے ہاتھوں 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر کی گئی مہم جوئی نے نہ صرف بھارت کو عسکری محاذ پر شرمندگی سے دوچار کیا بلکہ بین الاقوامی منڈی میں بھی اس کا خمیازہ اٹھانا پڑا۔ پاکستان کی فضائیہ کی زبردست جوابی کارروائی میں بھارتی رافیل طیارے تباہ ہونے کے بعد فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے شیئرز بری طرح گر گئے۔
گزشتہ روز بھارتی مسلح افواج کی میڈیا بریفنگ میں جب بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی سے رافیل طیاروں کے گرنے کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کے الفاظ گویا نیم رضا، نیم انکار کا منظر پیش کر رہے تھے۔ ائیر مارشل نے کہا، نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں، میں اس سے زیادہ تفصیل نہیں دے سکتا، اس سے مخالف فریق کو فائدہ ہوگا۔ اس محتاط اعتراف کو بھارتی میڈیا اور بین الاقوامی تجزیہ کاروں نے رافیل طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف قرار دیا۔
اسی لمحے دنیا کی نگاہیں فرانس کی دفاعی صنعت پر مرکوز ہوگئیںاور ردعمل بھی فوری آیا۔ رافیل طیارے بنانے والی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے شیئرز 5.59 فیصد کی خطرناک گراوٹ کا شکار ہو گئے۔ صرف پانچ دنوں میں کمپنی کو مجموعی طور پر 10.33 فیصد کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ اس سے پہلے کے پانچ دنوں میں ان کے شیئرز میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہو چکا تھا۔
یاد رہے، پاکستانی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب کی گئی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تین جدید رافیل طیارے اور دو دیگر بھارتی جنگی جہاز تباہ کر دیے تھے۔ یہ کارنامہ نہ صرف پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا ثبوت ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری برتری کو بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔
رافیل طیاروں کا گرنا نہ صرف بھارت کے عسکری غرور کے لیے دھچکا ہے بلکہ فرانس کی دفاعی انڈسٹری کے لیے بھی جھٹکا بن گیا ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ "اس واقعے نے رافیل کی مارکیٹ ویلیو پر گہرے سوالات کھڑے کر دیے ہیں