پاکستان آرمی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے میں زخمی ہونے والے فوجی جوانوں میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر سرفراز ہوگئےاور شہداء کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بھارتی حملے کے نتیجے میں 78 جوان ڈیوٹی کے دوران ہی زخمی ہوگئے تھے۔
اُن کا کہنا ہے کہ شہداء نے بڑی بہادر،جُرات،اور حب الوطنی کی بہت بڑی مثال قائم کی ہے ۔
پاکستان کی فوج اور تاریخ اُن کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔اور تمام عظیم شہداء کو اُن کی اس قربانی وجہ سے پاک فوج اور پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قوم اور فوج ، شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ،آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کے کی یہ قربانی تمام آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ فخر ہوگی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جتنے بھی جوان زخمی ہوئے ہیں اُن کی صحت یابی کے نوجوانوں لیے فوج اور قوم دعا گو رہے گی۔