اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خضدار میں اسکول بس پر بزدلانہ حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے دشمن کو کھلا پیغام دے دیا۔ سینیٹ اجلاس میں پُرجوش خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے بھارتی پراکسیز کو آڑے ہاتھوں لیا اور خبردار کیابھارت کو جو سبق دیا، اس سے سبق سیکھنا ہی بہتر ہے۔
قوم کے معصوم پھولوں پر حملہ ناقابل برداشت ہےوزیر خارجہ نے خضدار واقعے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ "کل بچوں پر جو حملہ ہوا، وہ دل دہلا دینے والا ہے۔ حکومت اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لے رہی ہے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا ناسور پورے خطے کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم نے ماضی میں جو غلطیاں کیں، ان کا خمیازہ آج بھگت رہے ہیں۔ 35 سے 40 ہزار لوگوں کو واپس آنے کی اجازت دینا ایک بڑی غلطی تھی، جسے اب درست کرنا ہوگا۔”
ڈار صاحب نے تجویز دی کہ ایک قومی کمیٹی تشکیل دی جائے جو مستقبل کے لیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ پہلوؤں پر عملدرآمد باقی ہے، جسے مکمل کیا جانا چاہیے۔
بھارت کو دو ٹوک پیغام اب کی بار برداشت نہیں کریں گے،اپنے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے بھارت اور اس کے پراکسی عناصر کو وارننگ دیتے ہوئے کہاباز آ جاؤ! پاکستان نے تمہیں پہلے بھی جواب دیا، آئندہ بھی دے گا۔ خطے کے امن کے لیے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔