ہر لمحہ، ہر خبر پر نظر رکھنے والا ڈیجیٹل میڈیاکامنفردچینل دار نیوز اس سال بھی حج 2025 کی بھرپور، منفرد اور ذمہ دارانہ کوریج کے ساتھ پیش پیش رہا۔ مقدس سرزمین پر پہنچنے والے لاکھوں عازمین کے ایمان افروز سفر کو نہ صرف بھرپور انداز میں دکھایا گیا بلکہ انہیں ہر ممکن رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ دار نیوز نے عازمین حج کی ایئرپورٹ پر آمد سے لے کر مدینہ منورہ،مکہ مکرمہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ تک کے تمام مراحل کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کی۔ اس دوران سعودی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی جدید سہولیات، بشمول ٹرانسپورٹ، رہائش، صحت، ٹریکنگ ایپلی کیشنز اور سیکیورٹی اقدامات پر بھی مفصل روشنی ڈالی گئی۔
اس کے ساتھ ساتھ دار نیوز نے پوڈکاسٹ، وی لاگز، دلچسپ معلوماتی ویڈیو پیکجز، لائیو رپورٹنگ اور ویب سائٹ پر لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس کے ذریعے کوریج کو مزید مؤثر، جامع اور ہمہ جہت بنانے کی بھرپور کوشش کی۔ یہ وہ جدید صحافتی انداز ہے جس نے دار نیوز کو نہ صرف عوامی اعتماد کا مرکز بنایا بلکہ پاکستان سے واحد ادارے کے طور پر حج کی کوریج میں ممتاز مقام عطا کیا۔ یہ ہماری ایک ادنیٰ سی کوشش ہے، جسے آنے والے دنوں میں مزید بہتر، مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔
دار نیوز نے نہ صرف حاجیوں کی آسانیوں اور تجربات کو اجاگر کیا، بلکہ حج پالیسی، سعودی قوانین اور حکومتی فیصلوں کے بارے میں بھی مکمل آگاہی فراہم کی۔ رپورٹنگ کا یہ انداز نہایت باوثوق، جذباتی اور معلوماتی رہا، جس میں ماہرین کی آراء، سعودی حکام کی ہدایات اور حاجیوں کے تاثرات کو بھی شامل کیا گیا۔ اس کوریج نے دار نیوز کو صرف ایک ڈیجیٹل نیوز چینل نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں راہنمائے سفرِ حج کے طور پر نمایاں کیا۔
یہ کوریج دار نیوز کے اس عزم کی عکاس ہے کہ جب بات ہو سچ، شعور اور عبادت کے جذبے کی، تو ہم ہر لمحہ اپنے ناظرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حج جیسے عظیم روحانی سفر کو جس ذمہ دارانہ اور مؤثر انداز میں پیش کیا گیا، وہ دار نیوز کی صحافتی بصیرت اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔