امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عنقریب ہم اسرائیل اور ایران جنگ میں شامل ہو جائیں گے.ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل ایران جنگ میں امریکہ کی شمولیت اب ممکن ہے ۔
امریکی ٹی وی کے ایک صحافی ریچل اسکاٹ سے آف کیمرہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ امریکہ ابھی تک اسرائیل ایران جنگ میں شامل نہیں ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہو جائے اور ایران اور اسرائیل دونوں جنگ بندی کر دیں۔
امریکی صدر نے جی7 اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے پہلے واشنگٹن کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور ایران آپس میں معاہدہ کر کے جنگ بندی کریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے دفاع میں حمایت جاری رکھے گا اور ہر مشکل گھڑی میں ہمراہ کھڑا رہے گا۔