پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر ہونے لگی ہے، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں پاکستان نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ٹاپ 100 پاسپورٹس میں جگہ بنا لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکیں گے۔ ایک سال قبل تک دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل پاکستان نے صرف ایک سال میں دو درجے بہتری حاصل کی۔
ڈی جی پاسپورٹس نے اس کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ترقی کے پیچھے جدید ای-پاسپورٹ سسٹم، سیکورٹی فیچرز اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی شامل ہے۔ جلد ہی تمام ایئرپورٹس پر ای گیٹس نصب کیے جائیں گے اور پاکستانی شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔
بھارت 82، چین 64، ترکیہ 49، جبکہ سنگاپور بدستور دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے۔