اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران عمران خان پر ذاتی اور سیاسی سطح پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو شخص ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کر سکتا ہے، وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔
شبر زیدی نے کہا کہ عمران خان نے ذاتی زندگی میں دو اہم فیصلے—ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی غلط انداز میں کیے، اور یہی فیصلے ان کے سیاسی کیریئر کی ساکھ پر بھی اثرانداز ہوئے۔
میں اس بات پر کلیئر ہوں، ایسے آدمی کا نفسیاتی ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ جو یہ فیصلے کر سکتا ہے، وہ کچھ بھی کر سکتا ہے،شبر زیدی نے واضح انداز میں کہا۔
عمران خان کی شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہاکہ عمران خان بے وقوف، بدتمیز، گدھا اور پاگل ہو سکتا ہے، لیکن کرپٹ نہیں۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس نے کسی کو مروایا ہو۔ وہ قاتل نہیں ہے۔
یہ بیان عمران خان کی سیاسی دیانتداری کے بارے میں تو مثبت ہے، لیکن قیادت اور ذاتی فیصلوں پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔
شبر زیدی نے مزید کہا کہ انہوں نے عمران خان کو ذاتی طور پر فیڈ بیک نہیں دیا، لیکن شادیوں کے معاملے پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار ضرور کیا تھا۔
میرا ان سے یہی اختلاف ہے۔ ایسے شخص سے دور رہنا ہی بہتر ہے یاد رہے کہ عمران خان نے پہلی شادی 1995 میں برطانوی خاتون جمائما گولڈ سمتھ سے کی تھی، جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ دوسری شادی 2014 میں اینکر ریحام خان سے ہوئی، جو صرف ایک سال ہی چل سکی۔ تیسری شادی بشریٰ بی بی سے ہوئی، جو معروف روحانی شخصیت بھی ہیں۔