اقوام متحدہ کا اجلاس بھی جاری ہے۔ جنگ کی مذمت بھی جاری ہے۔ غزہ، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بھی جاری ہے۔
صورتحال کچھ اس طرح ہے کہ ایک طرف دنیا بھر کے زعماء اور حکمران نیویارک میں جمع ہو کر اسرائیل کو جنگ سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جبکہ دوسری طرف اسرائیل کی طرف سے غزہ اور لبنان پر جملے جاری ہیں۔ اسرائیل کے لیے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی امداد بھی جاری ہے۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کہا جاتا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ ایک اسرائیل حملے میں مارے گئے ہیں تاہم اس خبر کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی۔