لبنان کے مشہور مذہبی راہنما اور حزب اللہ کے سربراہ گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں فوت ہوگئے۔
حسن نصر اللہ جنوبی بیروت میں مقیم تھے جہاں گزشتہ رات اسرائیل نے 43 میزائل حملے کیے تھے۔
لبنان میں اس وقت شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی قیادت نے تصدیق کردی ہے کہ حسن نصر اللہ کی وفات ہوگئی ہے۔
حسن نصر اللہ حزب اللہ کے سربراہ اور ایران کے اتحادی تھے۔ وہ خطے میں اسرائیلی تسلط کے خلاف ایرانی حمایت یافتہ لیڈر سمجھے جاتے تھے۔
اسماعیل ہنیہ کی موت کے بعد حسن نصر اللہ کی موت نے خطے سے ایرانی اجاری داری کو تقریباً ختم کردیا ہے۔
ایک امریکی خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ حسن نصر اللہ کی موت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو انتہائی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے