پاکستان کے سینئر صحافی اور ٹی وی اینکر حامد میر نے کہا ہے کہ شکر ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے ورنہ دشمن پاکستان کا وہی حشر کرتے جو آج فلسطین، شام اور لبنان کا ہوچکا ہے۔
حامد میر ان دنوں لبنان سے جیو نیوز کے لیے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ وہ پہلے بھی کئی مرتبہ جنگی نوعیت کے حالات میں لبنان اور فلسطین کا دورہ کر چکے ہیں۔
حامد میر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات بہتر نہ ہوئے تو خدا نخواستہ ہماری باہمی سیاسی دشمنیوں سے کوئی بیرونی دشمن فائدہ نہ اٹھالے۔
پاکستان کے موجودہ حالات کسی بھی سیاسی یا مذہبی کشیدگی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈروں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں بہتر فیصلے کرنا ہوں گے۔