عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج شام سعودی عرب پہنچیں گے۔ وہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فرحان بن فیصل سے ملاقات کریں گے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ایران چاہتا ہے کہ سعودی عرب خطے کی صورتحال سے لا تعلق رہنے کی بجائے ایران کے ساتھ کھڑا ہو۔
لیکن اس حوالے سے سعودی عرب کا ایک اصولی موقف پوری دنیا کے سامنے جا چکا ہے کہ سعودی عرب فلسطین کی آزادی کے بغیر کسی بھی فریق کے ساتھ نہیں کھڑا ہوگا۔
البتہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فرحان بن فیصل نے بارہا اسرائیلی جارحیت اور مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔